26 اپریل 2013 - 19:30
الحریہ اسکوائر میں بحرینیوں کا عظیم اجتماع+ تصویریں

بحرین کے انقلابی عوام نے گزشتہ روز ایک بار پھر پر امن احتجاجی اجتماع کر کے آل خلیفہ حکومت سے اظہار بیزاری کیا۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ بحرین کے انقلابی عوام نے ایک بار پھر پر امن احتجاجی اجتماع کر کے آل خلیفہ سلطنت سے اظہار بیزاری کیا۔اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد منامہ کے الحریہ اسکوائر میں ہزاروں بحرینیوں نے احتجاجی اجتماع کیا اور آل خلیفہ سلطنت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں موجودہ بحران اور شہریوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ ختم کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے بحرین میں عوامی اعتراضات میں اضافہ ہو گیا ہے

اور گزشتہ دس دنوں میں ۱۳۰ سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲